Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

محبت میں 4 کروڈ افراد سے دھوکہ

  رواں سال کے پہلے تین ماہ میں چار کروڑ بالغ افراد کو آن لائن محبت کی آڑ میں دھوکہ دیا گیا۔  بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الزبتھ کارٹر جو...

 

رواں سال کے پہلے تین ماہ میں چار کروڑ بالغ افراد کو آن لائن محبت کی آڑ میں دھوکہ دیا گیا۔  بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الزبتھ کارٹر جو ایک  کرمنالوجسٹ کہتی ہیں ک  دھوکے بازوں کی جانب سے استعمال ہونے والے الفاظ، جملوں اور انداز گفتگو پر تفتیش کرنی چاہے۔ان کے بعقول  کہ ’فراڈ کرنے والے جان بوجھ کر لوگوں کو ایسا تاثر دیتے ہیں کہ وہ درست فیصلے کر رہے ہیں تاکہ واردات سے قبل اُن (متاثرہ افراد) کو خطرہ محسوس نہ ہو۔‘

ان کا کہنا ہے کہ  کہ دھوکے باز خود کو کافی کمزور ظاہر کرتے ہیں۔ ’اگر ہم رومانوی فراڈ کی بات کریں تو وہ آپ کو پہلے بتائیں گے کہ میں اس ڈیٹنگ سائٹ پر بلکل نیا ہوں۔‘

فراڈ کرنے والوں کو  اکثر یہ بھی کہتا سنا  کہ وہ خود ماضی فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔ سسیلیا نامی خاتون کو دھوکہ دینے والے شخص  نے کہا تھا کہ اس کے پیچھے کچھ خطرناک لوگ پڑے ہوئے ہیں جو اسے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ریبیکا میسن جو رومانوی فراڈ جیسے معاملات پر مہارت رکھتی ہیں کا کہنا ہے  ’ایک چیز جس سے آپ کے کان کھڑے ہو سکتے ہیں وہ یہ کہ ایسے لوگ آپ سے ملاقات کرنے سے کترائیں گے۔‘ان کے بعقول ’آپ کو جو پیغامات وصول ہو رہے ہیں ان کا بغور جائزہ لیں اور دیکھیں کہ ایسے لوگ اکثر چھوٹی غلطیاں کر جاتے ہیں کیوں کہ عین ممکن ہے کہ فراڈ کرنے والا ایک شخص نہیں بلکہ ایک سے زیادہ لوگ ہوں۔‘ 

ڈاکٹر الزبتھ کارٹر کا کہنا ہے کہ کہ آن لائن فراڈ کرنے والے فوراً ہی پیسے نہیں مانگتے کیوں کہ ایسا کرنے سے ان کا شکار چونک جاتا ہے۔ ’لیکن وہ اس طرح کی باتیں کریں گے کہ میں بیمار ہوں اور میرا بل ہے، مجھے نہیں پتہ میں کیا کروں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایسی باتیں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے لوگ مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ لوگوں کو اپنا پتہ بھی بتانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ’کسی بھی تعلق کے آغاز میں کوئی اگر آپ کو تحفہ بھجوانا چاہتا ہے تو یہ اچھا محسوس ہو گا لیکن اگر حقیقت میں یہ کوئی فراڈ کرنے والا ہے تو وہ اس کی بنیاد پر مستقبل میں آپ کو ہراساں کر سکتا ہے۔‘ریبیکا کے بعقول  ’رومانوی دھوکہ دینے والے رومیو جولیئٹ جیسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جیسے دو محبت کرنے والے جن کے خلاف پوری دنیا ہے۔ وہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنے شکار کو دوستوں، خاندان والوں کے بھی خلاف کر دیں،۔

محبت میں 4 کروڈ افراد سے دھوکہ
ی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الزبتھ کارٹر جو ایک  کرمنالوجسٹ کہتی ہیں ک  دھوکے بازوں کی جانب سے استعمال ہونے والے الفاظ، جملوں اور انداز گفتگو پر تفتیش کرنی چاہے۔


کوئی تبصرے نہیں