Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو سزائے موت

 قطری عدالت نے گذشتہ سال اگست میں دوحہ سے گرفتار کیے جانے والے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی ہے ، ادھر تاحال یہ  واضح...

بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو سزائے موت قطری عدالت نے گذشتہ سال اگست میں دوحہ سے گرفتار کیے جانے والے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی ہے ، ادھر تاحال یہ  واضح نہیں کہ مذکورہ افراد کو  کن الزامات کے تحت  سزا سنائی گئی ہے ،دوسری جانب  بھارتی   وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ہم سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں اور عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔‘

وزارت خارجہ کا مذید کہنا تھا  کہ ’اس کیس کی کارروائی کی خفیہ نوعیت کی وجہ سے اس موقع پر مزید کوئی تبصرہ کر مناسب نہیں ہو گا۔‘ مذید یہ کہ  ’ہم اس کیس کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس کی پیروی کر رہے ہیں۔  بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے لیے تمام قونصلر اور قانونی مدد جاری رکھیں گے ،اس فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھایا جائے گا۔‘ یاد رہے کہ ماضی میں گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری، کیپٹن (ریٹائرڈ) نوتیج سنگھ گل، کمانڈر (ریٹائرڈ) بیرندر کمار ورما، کیپٹن (ریٹائرڈ) سوربھ وششت، کمانڈر (ریٹائرڈ) سوگناکر پکالا، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال اور سیلر راگیش کے طور پر ظاہر کی گی


کوئی تبصرے نہیں