Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی اے ایف ائر بیس پر دہشت گرد حملہ

  ملک میں 48 گھنٹوں میں دہشت گردی کی دو بڑی کاروائیوں نے تشیوش کی لہر دوڈا دی ، تازہ  کاروائی میں  پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئر بیس میانوال...

پی اے ایف ائر بیس پر دہشت گرد حملہ
  ملک میں 48 گھنٹوں میں دہشت گردی کی دو بڑی کاروائیوں نے تشیوش کی لہر دوڈا دی ، تازہ  کاروائی میں  پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئر بیس میانوالی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ہم  آپریشن کے دوران تمام 9 دہشت گرد مارے گئے، پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ٹریننگ بیس میانوالی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے دوران 3 غیر آپریشنل طیاروں کو کچھ نقصان پہنچا، آپریشن کا فوری اور پیشہ ورانہ اختتام امن دشمنوں کے لیے یاد دہانی ہے ، مذید یہ کہ  پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشت گردوں کو ایئر بیس میں داخلے سے پہلے ہی مار دیا گیا ، باقی 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا جس کے بعد  اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بناتے کلیئرنس آپریشن مکمل  کیا گیا

کوئی تبصرے نہیں