Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

"صرف گولی سے مارنے کی اجازت ہے"

  "صرف گولی مارنے کی اجازت ہے" از۔۔۔ ظہیرالدین بابر       بلوچستان میں پسند کی شادی پر میاں بیوی کے قتل پر بر باضمیرپاکس...

لوح و قلم  20 جولائی 2025

 

"صرف گولی مارنے کی اجازت ہے"

از۔۔۔ ظہیرالدین بابر

 

 

 

بلوچستان میں پسند کی شادی پر میاں بیوی کے قتل پر بر باضمیرپاکستانی  شرمندہ بھی ہے اور افسردہ بھی، اکسیوں صدی میں بھی مملکت خداداد میں انسان دشمنی پر مبنی ایسی روایات پر بدستور عمل ہورہا ہے جو نہ تو اسلامی ہیں اور نہ ہی کسی مہذب معاشرے میں ان کی موجودگی کو برداشت کیا جاسکتا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں جس طرح سے خاتون عزم اور ہمت سے اپنے پاوں پر چل کر قتل ہونے کے لیے گی اس نے نہام نہاد غیرت مردوں کا جنازہ  نکال کر رکھ دیا ، فیض احمد فیض نے کیا خوب کہا

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے

یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئی بات نہیں"

  وڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طرف دونوں میاں بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کی گی جب دوسری جانب ساتھ کھڑے افراد تماشا دیکھتے  رہے، افسوس صد افسوس کہ بطور مسلمان ہم بھول جاتے ہیں کہ حضرت خدیجہ نے خود حضورپاکﷺ کو نکاح کا پیغام بھیجا، بتایا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ عید الضحی سے پہلے کا ہے ، اگر یہ درست ہے تو یہ سوال اٹھتا ہے کہ  آخر اب تک   بلوچستان حکومت کیوں  خواب خرگوش کے مزے لے لیتی رہی ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمرانوں کو حضرت عمر کا یہ قول نہیں بھولنا چاہے کہ دریا فرات کے کنارے ایک کتا بھی پیاس سے مرگیا تو  قیامت میں عمر سے اس کی باز پرس ہوگی " اس پس منظر میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر مذکورہ دلخراش وڈیومنظر عام پر نہ آتی اور   عوام کا غم وغصہ ظاہر نہ ہوتا تو صوبائی حکومت ہرگز ایکشن نہ لیتی ،  دوسری جانب نام نہاد غیرت مند رشتہ داروں کے منہ پر مقتولہ  نے مرتے وقت  یوں تماچہ مارا کہ نہ تو وہ روئی اور نہ رحم اپیل کی بلکہ  خود کو غیرت مند ثابت کرتے ہوئے محض اتنا کہا  کہ "صرف گولی سے مارنے کی اجازت ہے  "   

کوئی تبصرے نہیں