اگر آپ پریشان ہیں ؟ از قلم: فاخرہ وحید آپ پریشان ہیں؟ اور آپ کو بہتر محسوس کروانے کے لیے کوئی نہیں ہے؟ اچھا آپ میری ایک امیجینیشن کا ح...
اگر آپ پریشان ہیں ؟
از
قلم: فاخرہ وحید
آپ
پریشان ہیں؟ اور آپ کو بہتر محسوس کروانے کے لیے کوئی نہیں ہے؟ اچھا آپ میری ایک
امیجینیشن کا حصہ بنیں گے؟
میں
کچھ اپ سیٹ تھی تو آج میرا دل چاہا میں سورہ طہ پڑھوں, کیونکہ اس سورہ کی پہلی آیت
مجھے بہت اچھی لگتی ہے. وہ آیت میں آپ کو اپنی امیجینیشن میں لے جا کر بتاتی ہوں.
چلیے.
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پریشان ہیں. وہ اپنے گھر کے ایک کونے میں دیوار سے ٹیک
لگائے بیٹھے ہیں. انہوں نے اپنی کالی کملی چہرے پر گرا رکھی ہے اور سر گٹھنوں میں
دے رکھا ہے. وہ ہرٹ ہیں کہ سب لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟ اور تبھی اللہ پاک پیار
سے فرماتے ہیں.
طہ!
ہم نے یہ قرآن آپ پر اس لیے تو نازل نہیں کیا کہ آپ مشقت میں پڑ جائیں. جتنی بار میں یہ آیت اپنے منہ سے کہتی
ہوں (امیجن کر کے کہ اللہ تعالی نے کس قدر پیار سے کہا ہو گا), میرا دل اس محبت کی
شدت سے لرزنے لگتا ہے. اور میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں. میں کسی کو یہ بتاؤں تو
بات مکمل کرنے سے پہلے چپ ہو جاتی ہوں کہ آگے بولی تو رونے لگ جاؤں گی. شاید میرا
دل اتنا چھوٹا ہے یا شاید یہ محبت اتنی خوبصورت ہے. اس آیت کے بعد اللہ تعالی رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بہتر محسوس کروانے کے لیے ان کو حضرت موسی کا
پورا قصہ سناتے ہیں. ان کی قوم کی نا فرمانیوں کا قصہ سناتے ہیں. اپنے محبوب کی دلجوعی کو اللہ تعالی نے اپنے
دوسرے نبی کا پورا قصہ سنا دیا.
آپ بھی جب پریشان ہو کر گھٹنوں میں سر دے کر بیٹھتے ہیں اور پھر سجدوں میں اللہ کو پکارتے ہیں تو وہ آپ کی پکار کا جواب دیتا ہے. یقین ہے نا؟ تو کبھی نماز میں اسکو پکاریے اور کبھی قرآن پڑھ کر اپنی پکار کا جواب لیجیے
کوئی تبصرے نہیں