Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لوح وقلم 23 اکتوبر 2025

تحریک لبیک پر پابندی ۔۔۔  اب اگے کیا از۔۔۔ ظہیرالدین بابر     توقعات کے عین مطابق پنجاب کے بعد وفاق نے بھی تحریک لبیک پر پابندی لگان...


تحریک لبیک پر پابندی ۔۔۔  اب اگے کیا

از۔۔۔ ظہیرالدین بابر

 

 

توقعات کے عین مطابق پنجاب کے بعد وفاق نے بھی تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ، اس ضمن میں اہم یہ ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی پہلی بار نہیں لگی بلکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی  2021 میں اپنے دور اقتدار میں تحریک لبیک پر پابندی عائد کی  مگر اس کے ساتھ ماہ بعد ہی ٹی ایل پی کے بھرپور احتجاج کے نتیجے میں ایک معاہدہ کے تحت یہ پابندی ہٹا لی گی  ،  اہم یہ ہے کہ بطور سیاسی جماعت تحریک لبیک الیکشن کمیشن میں رجسرڈ ہے ، مذید یہ کہ مذکورہ جماعت نے 2024 کے الیکشن میں حصہ لیا اور لاکھوں ووٹ بھی حاصل کیے، سوال یہ ہے کہ کیا تحریک لبیک پر پابندی سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں پرتشدد رحجانات کا خاتمہ کرے پائے گا، دراصل ماضی کے حکومتی فیصلوں کو دیکھاجائے  تو ایسے اقدامات کی افادیت کبھی سامنے نہیں آئی ، ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ ہمارے ہاں جب تک مخصوص مفادات کے حصول کے لیے سیاسی اور مذہبی قوتوں کو استعمال کرنے کا رجحان جاری رہےگا تب تک جمہوریت کے حقیقی ثمرات کا حصول مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہو گا، مثلا ارباب اختیار کو اس سوال کو جواب دینے کی ضرورت ہے کہ تحریک لبیک جیسی پرتشدد  جماعتوں کا ابتداء ہی سے راستہ کیونکر نہ روکا گیا، افسوس  حکومتی اقدمات منیر نیازی کے اس شعر کی عملی تفسیر دکھائی دے رہے ہیں کہ

ایک اور دریا کا سامنے تھا منیر مجھ کو

ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا 


 

کوئی تبصرے نہیں