Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لوح وقلم 2 نومبر2025

"انقلاب نہیں آرہا اور نہ لانگ مارچ ہوسکتا ہے" از۔۔۔ ظہیرالدین بابر   عمران خان کا ساتھ چھوڈنے والے پی ٹی آئی کے اہم رہنما  بانی کی...


"انقلاب نہیں آرہا اور نہ لانگ مارچ ہوسکتا ہے"

از۔۔۔ ظہیرالدین بابر

 

عمران خان کا ساتھ چھوڈنے والے پی ٹی آئی کے اہم رہنما  بانی کی رہائی کے لیے متحرک ہوگے ہیں، اس ضمن میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے  پارٹی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی سے "اچانک" ملاقات کی ہے ،  فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ ان  کی کوشش ہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت نہ صرف کم ہو بلکہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماوں کی  رہائی ممکن بنائی جاسکے ، سیاسی پنڈتوں کا خیال ہےکہ فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے ایسے رہنماوں کا متحرک ہونا معنی خیز ہے جو ماضی میں اعلانیہ عمران خان کے بیانیہ  سے اختلاف کرکے راہیں جدا کرچکے ، اس ضمن میں فواد چوہدری کا یہ کہنا بھی  اہم ہے کہ وہ بہت جلد حکومتی وزراء سمیت مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے کہ ہیں کہ پی ٹی آئی ایک قدم آگے بڑھے اور حکومت ایک قدم پچھے ہٹے ، بات سادہ سی ہے کہ انقلاب تو نہیں آرہا اور نہ ہی لانگ مارچ ہوسکتا ہے ، تو اب بات چیت کے زریعے ہی کوشش کریں"

بلاشبہ اگر مگر کے باوجود  فواد چوہدری کی باتوں کو نظر انداز کرنا مشکل ہے، مثلا کون نہیں جانتا کہ وطن عزیز کو اندرونی اور بیرونی محاز پر کئی چیلنجز درپیش ہیں ایسے میں ارض وطن میں سیاسی استحکام ناگزیر ہےسچ تو یہ کہ آزمائش کے اس دور میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، بعقول اقبال

دیکھیے اس بحر کی تہ سے اُچھلتا ہے کیا
گُنبدِ نیلو فری رنگ بدلتا ہے کیا!

 

کوئی تبصرے نہیں