Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

گیس قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ

   نگراں حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق   صارفین سے حاصل ہونے والی اضافی 350 ارب روپے...

 


گیس قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ
 نگراں حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق   صارفین سے حاصل ہونے والی اضافی 350 ارب روپے سے گیس کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں پہلے سے ہی پریشان حال عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ، غیر ملکی نشریاتی ادارے کےمطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیر کے روز ہونے والی میٹنگ میں گھریلو، تجارتی اور کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) استعمال کرنے والوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ سیمنٹ مینوفیکچررز کے لیے ٹیرف بڑھانے کی اجازت دے دی گئی۔ بتایا گیا ہےکہ ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضافے کو منظوری دے دی جب کہ کمرشیل صارفین کے لیے 137 فیصد اور سیمنٹ مینوفیکچررز کے لیے گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ادھر عوام کی اکثریت نے حکومتی فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے لوگوں کے حق میں آواز بلند کرنےکی اپیل کی ہے

کوئی تبصرے نہیں