Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لوح وقلم 19 دسمبر 2025

پلواشہ اور علیم خان کی تکرار کا پیغام از۔۔ ظہیرالدین بابر        قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں پی پی کی سنیٹر پلواشہ خان اور وزیر مواصلات عل...



پلواشہ اور علیم خان کی تکرار کا پیغام

از۔۔ ظہیرالدین بابر   

 

 

قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں پی پی کی سنیٹر پلواشہ خان اور وزیر مواصلات علیم خان میں ہونے والی تلخ کلامی کو کچھ حلقے سیاست دانوں کے پس پردہ مفادات کے ٹکراو کا نام بھی دے رہے ہیں، بادی النظر میں پلواشہ خان کا  علیم خان کو یہ  غلط نہیں لگتا کہ " آپ میرے سوال پر اس لیے غصہ کررہے ہیں کہ آپ قصور وار ہیں " سیاسی قائدین بارے عام تاثر یہی ہے کہ وہ کم ہی غصہ میں آیا کرتے ہیں، اکثر وبیشتر کسی ایسے سوال کو نظرانداز کرنا  بھی ان کے مشکل نہیں ہوا کرتا جس کا  جس کا وہ جواب نہ دینا چاہتے ہوں ، دراصل  وفاقی وزیر مواصلات کی ہاوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے پہلے بھی کئی اعتراضات کیے جاچکے ہیں، دریائے راوی کی سرزمین پر بنے والی علیم خان کی سوسائٹی حالیہ سیلاب سے کس حد تک متاثر ہوئی  یہ بتانے کی ضرورت نہیں ، سوسائٹی میں گھر والوں کا الزام یہ ہے کہ ان کے کروڈوں روپے ڈوب گے، یقینا قانون کی عمل داری کے لیے سیاسی قائدین کو اپنی مثال پیش کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر خود کو آئین سے ماوراء سمجھنے سے یہ تاثر مذید مضبوط ہوسکتا ہے کہ مملکت خداداد میں قوائد وضوابط محض کمزوروں کے لیے ہیں طاقتوروں کو ان سے  کچھ لینا دینا نہیں،  

 

کوئی تبصرے نہیں