اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )قومی سلامتی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے-پالیسی راؤنڈ ٹیبل – ایس-پاک پالیسی اصلاحاتی پراجییکٹ پیش ایثار ٹرسٹ ...
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )قومی سلامتی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے-پالیسی راؤنڈ ٹیبل – ایس-پاک پالیسی اصلاحاتی پراجییکٹ پیش
ایثار ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک اہم راؤنڈ ٹیبل کا انعقاد ہوا، جس میں ایس-پاک نیشنل سیکیورٹی اینڈ پالیسی ریفارم انیشی ایٹو کا پراجیکٹ پیش کیا گیا -اور اس پراجیکٹ پر ایکسپرٹس نےسیر حاصل گفتگو کی-
کلیدی مقررین میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی، میجر جنرل (ر) سمریز سالک ، ایئر مارشل (ر) فاروق حبیب، بریگیڈیئر (ر) یونس، اور انجینئر شہاب الدین شامل تھے۔
سید بلال (صدر ایثار) نے اپنی ابتدائی گفتگو میں ماہرین کی رہنمائی پر مبنی سیکیورٹی فریم ورک کی تشکیل اور تیاری کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
یہ اقدام قومی سلامتی کو نئے خطرات کے مطابق ہم آہنگ کرنے اور ایک مستحکم و محفوظ پاکستان کے لیے اجتماعی ذمہ داری کو یقینی بنانے کے عزم کا عکاس ہے
کوئی تبصرے نہیں