Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ٹی ایچ کیو پیپلاں نیوز۔۔۔

 ٹی ایچ کیو پپلاں میں ڈاکٹرز نایاب ہونے سے مریض رل گئے  سی ای او ہیلتھ معاملہ سے نظریں چرائے ہوئے ہیں جبکہ او پی ڈی کے دوران گیلری میں رش،نو...


 ٹی ایچ کیو پپلاں میں ڈاکٹرز نایاب ہونے سے مریض رل گئے


 سی ای او ہیلتھ معاملہ سے نظریں چرائے ہوئے ہیں جبکہ او پی ڈی کے دوران گیلری میں رش،نوک جھوک اور دھکم پیل معمول بن گیا


پپلاں(نمائندہ خصوصی) پپلاں کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں عوام الناس کے لیے درد سر بن گئیں۔سی ای او ہیلتھ بھی تمام تر صورتحال سے بخوبی آشنا اور مشکلات سے آگاہ ہونے کے باوجود دم سادھے ہیں ۔او پی ڈی میں محض ایک ڈاکٹر جبکہ یومیہ سیکڑوں کی تعداد میں آئے مریض رلنے لگے۔چیک اپ کے لیے اٹینڈنٹ سے نوک جھوک،لڑائ جھگڑا اور دھکم پیل روز کا معمول بن گئ۔ایوننگ شفٹ کے دوران ویمن میڈیکل آفیسر نہ ہونے سے ایمرجنسی میں آنے والی خواتین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک جانب وزیراعلی پنجاب کے شعبہ صحت کو لیکر کلینک آن وہیل جیسے انقلابی اقدامات تو دوسری جانب میانوالی میں شعبہ صحت پر مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی پنجاب حکومت بالخصوص وزیراعلی پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مثالی کارکردگی کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے معاملہ کا نوٹس لیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پپلاں میں ڈاکٹرز کی آسامیاں پر کرکے عوامی شکایات کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں