Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لوح وقلم 17 اکتوبر 2025

  ٹی ایل پی پر پابندی بلاجواز نہیں ؟ از۔۔۔ ظہیرالدین بابر       پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلہ   کی   بظاہر ...


 

ٹی ایل پی پر پابندی بلاجواز نہیں ؟

از۔۔۔ ظہیرالدین بابر

 

 

 

پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلہ  کی  بظاہر ہر وہ پاکستانی  داد دے گا جو ٹی ایل پی کے طرز سیاست کو  علم وحکمت کی آنکھ سے دیکھتا رہا  ، مثلا بطور مسلمان ہم اس دین کے ماننے والے ہیں جو اپنے کلمہ گو بھائیوں ہی نہیں غیر مسلموں کی جان ومال اور عزت وآبرو کے مکمل  تحفظ کا تقاضا کرتا ہے ،  یاد رہے کہ  حال ہی میں غزہ  کے نام پر ہونے والا تحریک لبیک کا احتجاج  ہی پرتشدد نہ تھا  بلکہ ماضی میں بھی  ٹی ایل پی کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں  کے افسران اور اہکاروں کو تشدد کے زریعے شہید تک کرنے کے واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا تحریک لبیک کے  قائدین اور کارکنان اس حقیقت سے آشنا نہیں کہ سیکورٹی فورسز کا ہر آفیسر اور اہکار ریاست کا نمائندہ ہوا کرتا ہے  چنانچہ اگر اس کے خلاف کوئی شکایت ہے تو اس کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جانا چاہے ، ہماری رائے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہو یا پھر تحریک لبیک پاکستان کسی بھی سیاسی اور مذہبی قوت کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں  ، اس پس منظر میں  کچھ زمہ دار عوامی حلقوں کی اس رائے  سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا کہ ٹی ایل پی کو بہت پہلے قانون کے دائرے میں لانے کی ضرورت تھی   بہرکیف دیر آئے درست آئے

کوئی تبصرے نہیں