نگران حکومت گذشہ دور کے ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنےکی منصوبہ بندی کررہی ہے ، ایک انگریزی قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائ...
نگران حکومت گذشہ دور کے ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنےکی منصوبہ بندی کررہی ہے ، ایک انگریزی قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائے معاشی بحالی نے وزیر منصوبہ بندی سے کہا ہے کہ وہ 200 سے 250 ارب کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کو بند کریں، اخبار کے مطابق وزارت کے اعلی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یقینا سیاسی حکومتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ عوام کی خدمت کریں اسی لیے وہ ترقیاتی منصوبے بھی لے کر آتی ہیں تاہم حکومت وقت کو زمینی حقائق کا ملک کی معاشی صورت حال دیکھنی چاہے ، دوسری جانب ساسی جماعتوں نے اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت سے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے ختم کرنےکی بجائے سرکاری محکموں کی شاہ خرچیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،
کوئی تبصرے نہیں