Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بہت سارےفلسطینی مرسکتے ہیں

غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی ناکہ بندی کے 21 روز بمباری اور ناکہ بندی کی وجہ سے مزید کئی لوگوں کی جانیں جاسکتی ہیں۔جمعہ کو اقوام متحدہ ن...

بہت سارےفلسطینی مرسکتے ہیں
غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی ناکہ بندی کے 21 روز بمباری اور ناکہ بندی کی وجہ سے مزید کئی لوگوں کی جانیں جاسکتی ہیں۔جمعہ کو اقوام متحدہ نے خبردار اقوام عالم کو  خبردار کیا  کہ "غزہ پر سخت اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں بہت سے لوگ مر جائیں گے۔ یو این کے بعقول  غزہ کی پٹی میں بہت سی بنیادی ضروریات ختم ہو رہی ہیں"۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کے مطابق "جیسا کہ ہم بات کر رہے ہیں، غزہ میں لوگ مر رہے ہیں، وہ نہ صرف بموں اور گولہ باری سے مر رہے ہیں بہت سے لوگ غزہ پر مسلط کردہ محاصرے کے اثرات کے نتیجے میں جلد ہی مر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ "بنیادی خدمات ختم ہو رہی ہیں، ادویات، خوراک کی فراہمی اور پانی بھی ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کو فوری طور پر مسلسل امداد کی ضرورت ہے ۔"انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ غزہ کی سڑکیں سیوریج سے بھرنا شروع ہو گئی ہیں جس وبائی امراض پھیل رہی ہیں

کوئی تبصرے نہیں