Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پنجاب کا بھی بجلی بل دینے سے انکار

بجلی  بلوں  کی ادائیگی  کے معاملہ میں پنجاب میں بھی صورت حال کو تسلی بخش نہیں رہی ، حکام کے مطابق آبادی کے اعتبار سے ملک کے سب سے بڑے صوبے ک...




پنجاب کا بھی بجلی بل دینے سے انکار
بجلی  بلوں  کی ادائیگی  کے معاملہ میں پنجاب میں بھی صورت حال کو تسلی بخش نہیں رہی ، حکام کے مطابق آبادی کے اعتبار سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے باسی بھی خبیر پختوانخواہ کی طرح بجلی کے بل دینے سے کترانے لگے ، قومی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گذشتہ مالی سال دوہزار 319 ارب روپے کی بجلی استعمال کی گی مگر صوبے کے 16 اضلاع سے محض 100 ارب روپے بھی وصول نہ کیے جاسکے ، وزارت توانائی کے مطابق  مالی سال 2022-23 میں رحیم یار خان نے 48 ارب کی بجلی استعمال کی مگر 7 ارب کے بل ادا نہ  کیے ، راجن پور نے 8 ارب روپے کی بجلی استعمال کی اور ایک ارب روپے کے بل ادا نہ کیے ،فیصل آباد نے 9 ارب جبکہ لاہور نے 29 ارب کے بجلی بل ادا نہیں کیے ،راولپنڈی سے 5 اٹک سے 2 جبکہ چکوال اور جہلم سے ایک ایک ارب روپے کے بل ادا نہیں کیے گے ،  شیخوپورہ سے 12 ارب جبکہ قصور سے 19 ارب روپے کی ریکوری نہ ہوسکی ،ملتان سے 3 ارب جبکہ بہاولپور سے 2 ارب کے بجلی کے بل ادا نہ ہوئے ،بہاولنگر کے باسیوں نے بھی ایک ارب روپے کے بجلی بل دینے سے انکار کردیا ، دوسری جانب چنیوٹ ، جھنگ ، حافظہ آباد، ننکانہ صاحب سے بھی دو دو ارب روپے کی ریکوری نہ ہوسکی ،

کوئی تبصرے نہیں