لاہور رنگ روڈ پر رشوت لیتے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل، ڈی آئی جی نے فوری کارروائی کر دی لاہور میں رنگ روڈ پر شہری سے رشوت وصول کرنے والے...
لاہور رنگ روڈ پر رشوت لیتے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل، ڈی آئی جی نے فوری کارروائی کر دی
لاہور میں رنگ روڈ پر شہری سے رشوت وصول کرنے والے پولیس اہلکار عبدالرحمان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
وائرل ویڈیو میں اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور بسم اللہ پڑھ کر پیسے جیب میں ڈالتا نظر آتا ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں