Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لوح وقلم 20 نومبر 2025

آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ یا چارج شیٹ از۔۔۔ ظہیرالدین بابر     بظاہر آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ کے طور پر دیکھی جا رہ...


آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ یا چارج شیٹ

از۔۔۔ ظہیرالدین بابر

 

 

بظاہر آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے عدلیہ، انتظامیہ ، مقننہ سمیت جس طرح  ملک ہر شعبہ ہائی زندگی میں بدعنوانی اور کرپشن کی موجودگی کی دہائی دی ہے بلاشبہ اسے کھلا الفاظ میں عدم اعتماد کہا جاسکتا ہے، جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 186 صفحات پر مبنی رپورٹ میں پاکستان کے کم وبیش ہر شعبہ ہائے زندگی کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی گی ہے، یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو مذید قرض دینے کے لیے مذکورہ رپورٹ کو جاری کرنے کی شرط عائد کی تھی اس لیے 3 ماہ کی تاخیر کرنے کے باوجود بہرکیف  حکومت کو عالمی ادارے کی بات ماننی پڑی ،آئی ایم ایف رپورٹ میں   آیس آئی ایف سی میں بھی بنیادی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ،  اب سوال یہ ہے کہ اگر عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے اس قدر تاریک تصویر پیش کرے گا تو پھر غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے ہاں کا رخ کیونکر کریں گے ، درحقیقت  ارباب اختیار کو مذکورہ رپورٹ کو نظرانداز کرنے کی بجائے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے اٹھائے گے نکات پرسنجیدگی اور خلوص نیت کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہے ،   

 

کوئی تبصرے نہیں