Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

الیکشن کب کروانے کا ارادہ ہے صرف یہ بتا دیں ، بلاول بھٹو

 الیکشن کب کروانے کا ارادہ ہے صرف یہ بتا دیں ، بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کےچیرمین اور  سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ...

الیکشن کب کروانے کا ارادہ ہے صرف یہ بتا دیں ، بلاول بھٹو

 الیکشن کب کروانے کا ارادہ ہے صرف یہ بتا دیں ، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلزپارٹی کےچیرمین اور

 سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ کیسے ایک سیاسی جماعت کو پتہ ہے کہ الیکشن آئندہ سال فرروی میں ہونگے ،مظفرگڑھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نہ تو مجھے پتہ ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن کو پتہ ہےکہ عام انتخابات کب ہونگے مگر ایک سیاسی جماعت فروری میں الیکشن کے انعقاد کا دعوی کررہی ہے ، تو پھر میں لیول پلینگ فیلڈ کی بات کروں تو کیوں نہ کروں، بلاول بھٹو کا مذید  کہنا تھا کہ درست طریقہ یہ ہے کہ حلقہ بندیاں 90 دن میں کر کے الیکشن کروا دیں، ان کا کہنا تھا کہ 95،110 دن یا پھر دس سال مگر یہ بتا دیں کہ الیکشن کروانے کا  کب ارادہ  ہے، سابق وزیر خارجہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کل سی اے سی میں پارٹی پالیسی سامنا رکھیں گے، ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ضد،یا کوئی اور وجہ ہے تو الیکشن آگے لے جائیں مگر تاریخ تو دیں،


کوئی تبصرے نہیں