Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لوح وقلم 26 جولائی 2026

  اسلام، مسلمان اور پاکستان  دشمنی کا بیانیہ شکست کھاگیا از۔۔ ظہیرالدین بابر   بھارت میں  کاکروچ جنتا پارٹی کی جیت کو  بھارتیہ جتنا پا...

 







اسلام، مسلمان اور پاکستان  دشمنی کا بیانیہ شکست کھاگیا

از۔۔ ظہیرالدین بابر

 

بھارت میں  کاکروچ جنتا پارٹی کی جیت کو  بھارتیہ جتنا پارٹی کے   انتہاپسندانہ  ہندو بیانیہ کے زوال سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔  امتحانی پرچوں کے لیک  ہونے پر شروع ہونے والی تحریک کس طرح   بھارتی نوجوانوں کے جذبات کی ترجمان بن گی یہ   کچھ حلقوں کے لیے  توحیران کن     تھا جبکہ   سنجیدہ  سیاسی وسماجی حلقوں  کی توقعات کے عین مطابق ہوا۔  تیسری مرتبہ اقتدار سے لطف اندوز ہونے والے نریندر مودی اور  ان کا ہم خیال  ٹولہ   اس حقیقت سے نابلد  رہا  کہ  نام نہاد جمہوریت  میں بھی  عوام کی بیزاری    کا     ا بھر کر سامنے آنا بعیدازقیاس نہیں ہوا کرتا  چنانچہ  کاکروچ  پارٹی نے بھارتیہ جتنا پارٹی کا فخر وغرور   یوں خاک میں ملایا   کہ واقعتا "جنتر منتر"  کا  گمان ہونے لگا  ۔   دوران احتجاج بے جی پی بمقابلہ  سی جے پی  کے نعرے  نے  بھی بھرپور  ا ثر دکھایا۔ موقعےکو غنیمت جانتے ہوئے   بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے بھی  کاکروچ  پارٹی کی کھل کر حمایت کی ۔سماج وادی ، عام  آدمی پارٹی ، ترنمول کانگریس کھلے عام   مظاہرین کے لیے سہولتوں کی اپیل کرتے رہے ۔  راہول گاندھی  نے بھی  درپیش صورت حال میں بی جے پی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا  ۔  کئی نامور بالی وڈ اداکار بھی مظاہرین کے حق میں سامنے آگئے۔ سکھ  کمیونٹی کے لنگر،  عام شہریوں کے عطیات، کمیونٹی کچن  نے مظاہرین کو مستقل مزاجی سے  آگے بڑھتے رہنے میں مدد  فراہم کی ۔  اہم پیش رفت یہ ہوئی کہ مودی سرکار کی جانب سے  مظاہرین کو پاکستان کا ایجنٹ  قرار دینے کی بھونڈی کوشش  کو  مظاہرین اور اپوزیشن سمیت باشعور بھارتیوں نے سختی سے مسترد کردیا ۔ دلچیسپ   پیش رفت بھی ہوئی کہ روایتی بھارتی میڈیا    حکومتی موقف کو  آگے بڑھتا رہا جسے  مظاہرین کی جانب سے "گودی میڈیا" کے  القابات سے نوازے جانے پر پسپائی اختیار کرنا پڑی۔کاکروچ تحریک کی کامیابی  کو مودی  ہی نہیں بے جے پی  کی  اسلام ، مسلمان  اور پاکستان  سے نفرت کے بیانیہ   کے زوال   سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔ میر تقی میر  یاد آگے

را ہ ِ دور عشق میں روتا ہے کیا

آگے آگے دیکھیے  ہوتا ہےکیا  


کوئی تبصرے نہیں