Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر سعید حسین شاہ نے اپنے آبائی مشترکہ زرعی رقبے کے تنازع پر سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

 اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر سعید حسین شاہ نے اپنے آبائی مشترکہ زرعی رقبے کے تنازع پر سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائ...

اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر سعید حسین شاہ نے اپنے آبائی مشترکہ زرعی رقبے کے تنازع پر سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

 اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر سعید حسین شاہ نے اپنے آبائی مشترکہ زرعی رقبے کے تنازع پر سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹر سعید حسین شاہ کے مطابق تحصیل گوجرہ میں واقع مشترکہ خاندانی زرعی اراضی کے حوالے سے تنازع کافی عرصے سے جاری ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ 16 مئی 2026 کو سول کورٹ گوجرہ سے ایک اسٹے آرڈر حاصل کیا گیا تھا، جس کے تحت تمام فریقین کو مشترکہ اراضی میں مداخلت اور زبردستی قبضے کی کوشش سے روکا گیا تھا۔

ڈاکٹر سعید حسین شاہ کا دعویٰ ہے کہ 17 مئی 2026 کو عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر فیض الحسن شاہ اور دیگر افراد نے مبینہ طور پر زمین میں داخل ہو کر قبضہ قائم کرنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق اس معاملے پر پولیس چوکی 283 جے بی اور تھانہ 15 گوجرہ کو اطلاع دی گئی اور قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ بطور سرکاری ملازم، متعلقہ افسر پر پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاونٹیبلٹی ایکٹ 2006 کے تحت ضابطہ اخلاق کی پابندی لازم ہے، لہٰذا اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

ڈاکٹر سعید حسین شاہ نے متعلقہ یونیورسٹی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں