Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

جنرل باجوہ کا رشتہ دارصابر مٹھو طلب

  ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے قریبی رشتے دار صابر مٹھو کو طلب کرلیا۔زرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ایجسنی  نے صابر م...

 

جنرل باجوہ کا رشتہ دارصابر مٹھو طلب
ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے قریبی رشتے دار صابر مٹھو کو طلب کرلیا۔زرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ایجسنی  نے صابر مٹھو کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 23 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے صابر مٹھو کے خلاف کال اپ نوٹس ان کی 3 رہائشگاہوں پر بھجوادیے ہیں۔ حکام کے مطابق صابر مٹھوکے 19بینک اکاؤنٹس ہیں، جن میں 14 پاکستانی اور 5 غیر ملکی بینکوں میں ہیں۔ایف آئی اے نوٹس کے مطابق  صابر مٹھو کے ان اکاؤنٹس کے ذریعے 5 ارب 34 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئیں۔تحقیقاتی ادارے کے مطابق صابر مٹھو کو جاری کردہ نوٹس میں ایف آئی اے نے کہا کہ جن ممالک کا دورہ کیا ان کی تفصیلات، اپنی آف شور اور شیل کمپنیوں کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔مذید یہ کہ  اندرون اور بیرون ملک جائیدادوں اور گاڑیوں کی تفصیلات اورفارن کرنسی کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ سے بھی آگاہ کریں،ادھر صابر مٹھو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے نے غلط فہمی کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا ہے، ہمارا کاروبار صاف ستھرا ہے اور کوئی چیز غیرقانونی نہیں۔ان کے بعقول  ہم 40 سال سے بزنس کررہے ہیں، کاروباری مخالفین حسد کی وجہ سے ہمیں بدنام کررہے ہیں، ہمارے پاس تمام ثبوت اور ٹیکس ریکارڈ موجود ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں