Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ماں کے ساتھ بچی بھی حوالات میں

  لاہور پولیس نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرڈالا  ،  ماں کے ساتھ اس کی 4 سال کی بیٹی کو بھی حوالات میں بند کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق  خواتی...

 

ماں کے ساتھ بچی بھی حوالات میں



لاہور پولیس نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرڈالا  ،  ماں کے ساتھ اس کی 4 سال کی بیٹی کو بھی حوالات میں بند کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق  خواتین پولیس اسٹیشن میں ماں کے ساتھ بیٹی کو حوالات میں بند کیا گیا۔ یاد رہے کہ خاتون کے خلاف 2 سال قبل دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر  خاتون کو مقدمہ میں اشتہاری ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسرئ جانب ورثاء کا کہنا ہے کہ مقدمے میں خاتون پر براہ راست دھمکی دینے کا کوئی الزام نہیں ہے۔بچی کو حوالات میں بند رکھنے سے متعلق پولیس کا موقف ہے  بچی ماں کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، اس لیے کچھ دیر حوالات میں رکھا، قومی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق  بعدازاں  بچی کو اس کے رشتہ دار  حوالات سے واپس لے گئے 



کوئی تبصرے نہیں