Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارتیوں کے پاکستانی ٹیم کے لیے نعرے

   پاکستان ٹیم نے بھارت میں بھی اپنے شائقین بنا لیے ، چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں پیر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں پاکستان کرک...

 

بھارتیوں کے پاکستانی ٹیم کے لیے نعرے
 پاکستان ٹیم نے بھارت میں بھی اپنے شائقین بنا لیے ، چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں پیر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مقامی فینز کی سپورٹ حاصل رہی۔ دونوں ملکوں میں جنگیں ہونے کے باوجود  بھارتی فینز گرین شرٹس پہنے پاکستانی پلیئرز کے حق میں نعرے لگاتے رہے ، بتایا گیا ہے کہ میچ کے دوران  بڑی تعداد میں فینز پاکستان کی جرسی پہنے گراؤنڈ میں موجود تھے،پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود فینز پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔بھارتی کرکٹ شائقین گراؤنڈ میں بابر اعظم کے حق میں بھی نعرے لگاتے رہے او افتخار احمد کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کرتےرہے، ایک موقع پر جب افتخار احمد افغانستان کے بولرز کیخلاف جارحانہ انداز میں بیٹنگ کررہے تھے تو چدم برم اسٹیڈیم میں ’بار بار افتخار‘ کی آوازیں بلند ہوتی رہیں۔ منتظمین کے مطابق پیر کو میچ کے موقع پر 15 ہزار سے زائد تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے 

کوئی تبصرے نہیں