Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شہدا کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گی

  نہتے اور مظلوم  فلسطینیوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری وساری ہے ، اسرائیلی طیاروں نے مزید درجنوں  مقامات پر بم برسائے جس میں...

 


شہدا کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گی
نہتے اور مظلوم  فلسطینیوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری وساری ہے ، اسرائیلی طیاروں نے مزید درجنوں  مقامات پر بم برسائے جس میں سینکڑوں شہری شہید ہو گئے ہیں، ترجمان حماس نے جنگ کو ہولوکاسٹ سے بڑھ کر قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گی ہے جبکہ 3 ہزار 600 بچے بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں،  بتایا جارہا ہے کہ 22 ہزار سے زائد  فلسطینی اس جنگ میں زخمی ہوچکے ہیں ، دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ سمیت کئی کارکنان کو شہید کرنے کا دعویٰ سامنے آ رہا ہے،  ادھر  حماس اور حزب اللہ نے جوابی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے  اسرائیلی فوج کے بکتر بند اور گاڑیاں تباہ کر دیں۔ دوسری جانب ترجمان حماس ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اس جنگ کو فیصلہ کُن معرکہ سمجھیں اور ہمارے ساتھ اٹھیں ۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی زمینی فوج غزہ کے اندر لڑ رہی ہے اور جنگ شروع ہونے کے بعد سے محصور علاقے کو شدید ترین بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  دوسری جانب حماس کا موقف ہے اس کے سپاہی ڈٹ کر اسرائیلی فوجیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں