Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اسرائیل پر حوثیوں کا حملہ

  حماس اسرائیل لڑائی میں  حوثی قبائل بھی آگے ۔ تفصلات کے مطابق امریکی پینٹاگون نے اپنے فوجی اڈوں پر اور ممکنہ طور پر پر اسرائیل کی طرف پھینک...

اسرائیل پر حوثیوں کا حملہ 

حماس اسرائیل لڑائی میں  حوثی قبائل بھی آگے ۔ تفصلات کے مطابق امریکی پینٹاگون نے اپنے فوجی اڈوں پر اور ممکنہ طور پر پر اسرائیل کی طرف پھینکے گئے ایرانی حمایت یافتہ گروپ حوثیوں کے ڈرون حملوں اور میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔ امریکہ کے مطابق حوثیوں کے  ڈرونز مار گرائے ہیں۔  امریکہ  کے مطابق مذکورہ حملے  جمعرات کے روز کیے گئے۔

 امریکی پینٹاگون نے اپنے کسی باقاعدہ فوجی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ البتہ کہا گیا ہےکہ ایک امریکی سول کنٹریکٹر کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع  ہے ۔ بتایا گیا ہےکہ یہ شخص  ڈرون حملے کے حوالے سے امریکی اڈے پر خطرے کی وارننگ کے وقت پناہ گاہ میں جانے کے دوران دل کے دورے سے ہلاک ہو گیا۔

پینٹاگون کے پریس سیکرٹری بریگیڈ جنرل پیٹ کے مطابق  امریکی اڈے پر تین کروز میزائل اور متعدد ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا گیا تھا۔



کوئی تبصرے نہیں