Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ایندھن ناپید، پی آئی اے پروازیں منسوخ

   ملک میں جاری معاشی بحران ہر شعبے کو متاثر کررہا ہے ، مثلا  اب قومی ایئر لائن کی مزید 18 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ، ان ...

 



ایندھن ناپید، پی آئی اے پروازیں منسوخ
 ملک میں جاری معاشی بحران ہر شعبے کو متاثر کررہا ہے ، مثلا  اب قومی ایئر لائن کی مزید 18 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ، ان پروازوں میں کراچی آنے اور جانے والی 14 پروازیں بھی شامل ہیں اسی طرح  پروازوں کی آمد اور روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔

 تفصیل کچھ یوں ہے کہ کراچی سے لاہور، بہاول پور، رحیم یار خان اور کوئٹہ کی 4 پروازیں اور کراچی سے اسلام آباد کے لیے
پی کے 308 اور پی کے 368 منسوخ کر دی گئیں۔  دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 319 اور پی کے 369 سمیت دمام، مسقط، لاہور، بہاولپور، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی 7 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے سکھر اور کوئٹہ آنے جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ حکام کے مطابق  کراچی سے مدینہ کی پرواز پی کے 743 کی روانگی میں 6 گھنٹہ 20 منٹ، اسلام آباد سے جدہ کے لیے دن 11 بجے کی پرواز پی کے 735 میں 14 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔


کوئی تبصرے نہیں