Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

14 فوجی جوان شہید ہوگے

  ملک میں دہشت گردی کی کاروائیاں جاری ہیں، تازہ کاروائی پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز پر حملے کی صورت میں سامنے آئی، دہشت گردوں ...

 


14 فوجی جوان شہید ہوگے
ملک میں دہشت گردی کی کاروائیاں جاری ہیں، تازہ کاروائی پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز پر حملے کی صورت میں سامنے آئی، دہشت گردوں نے  سیکورٹی فورسز کی  2 گاڑیوں پر ٓ گھات لگا کر حملہ کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا مذید یہ کہ  سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں