Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

گوجر خان نیوز۔۔۔

 ت حصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں مریض کی شکایت پر ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی کا فوری ایکشن لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا آغاز  گوجر خان(نمائند...

 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں مریض کی شکایت پر ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی کا فوری ایکشن لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا آغاز 

گوجر خان(نمائندہ خصوصی)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں مریض کی شکایت پر ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا آغاز کیا شکایت کنندہ مدثر ابرار، جس کا حال ہی میں آپریشن ہوا تھا، اپنے  گواہوں میں  مشتاق احمد شامل تھے، جو گوجرخان کے معتبر اور مقامی نمائندہ بھی ہیں مدثر ابرار کا مؤقف تھا کہ علاج معالجے کے دوران عمومی سہولتیں فراہم کی گئیں، ادویات اور انجکشن بھی دیے گئے، لیکن بہتر یہ ہوتا کہ مریض کو مزید فالو اَپ کے لیے بلایا جاتا یا ضرورت محسوس ہونے پر فوری راولپنڈی ریفر کیا جاتا اس حوالے سے طاہر شاہی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے خود اس معاملے کی سنجیدگی کو محسوس کیا اور اسے حل کرنے میں پیش پیش رہے ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کی شکایات کو فوری حل کرنا ہی ہسپتال انتظامیہ کی اصل کامیابی ہے ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی نے فریقین کو بلا کر نہایت سنجیدگی اور متانت کے ساتھ مؤقف سنے۔ اس موقع پر سینئر میڈیکل افسران اور دیگر اسٹاف کے ساتھ ساتھ ان کے اسٹاف فیلو ایچ آرلیگل آفیسر انجینئر سعد ملک بھی موجود تھے جنہوں نے اس معاملے پر اپنی رہنمائی نوٹ فرمائی ڈاکٹر سرمد کیانی نے واضح کیا کہ ہسپتال کا دروازہ عوام کے لیے دن رات کھلا ہے اور کسی شہری کی شکایت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا اعتماد ہی اصل سرمایہ ہے اور ہسپتال انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے نبھائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ ڈاکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ اس نوعیت کے مسائل سے اجتناب کیا جائے اور معاملے کی سنجیدگی کے مطابق فیصلے کیے جائیں ایم ایس کی مداخلت اور انتظامیہ کی سنجیدگی کے باعث معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔ متعلقہ ڈاکٹر نے مدثر ابرار سے معذرت کی جبکہ شکایت کنندہ نے بھی صلح پر آمادگی ظاہر کی۔ یوں فریقین کے درمیان خوشگوار ماحول میں تنازع ختم ہوا ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور آئندہ ایسے معاملات سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو علاج کے دوران بہترین سہولت اور تسلی بخش رویہ میسر آسک

کوئی تبصرے نہیں