Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان کا معاشی ترقی کا ماڈل ناکام

پاکستان کا معاشی ترقی کا ماڈل ناکام ہو رہا ہے، عالمی بینک     عالمی بینک نے منگل کے روز کہا کہ پاکستان کا موجودہ معاشی ترقی کا ماڈل غر...

پاکستان کا معاشی ترقی کا ماڈل ناکام ہو رہا ہے، عالمی بینک

 

 

عالمی بینک نے منگل کے روز کہا کہ پاکستان کا موجودہ معاشی ترقی کا ماڈل غربت میں کمی کرنے میں معاون نہیں ہے، جس کے باعث آمدن میں اضافہ رک گیا ہے جبکہ غربت 2024 میں آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی بینک کی رپورٹ "ریکلیمِنگ مومینٹم ٹوورڈز پراسپرٹی: پاکستان کی غربت، مساوات اور لچک کا جائزہ" میں مزید انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی متوسط طبقہ آبادی، جو کل آبادی کا 42.7 فیصد ہے، ''مکمل معاشی تحفظ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔‘‘

رپورٹ میں کہا گیا کہ متوسط طبقہ بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے جیسے کہ محفوظ نکاسیٔ آب، صاف پینے کا پانی، سستی توانائی اور رہائش، جو پاکستان میں "کمزور عوامی خدمات کی فراہمی" کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایک تشویشناک حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے 15 سے 24 سال کی عمر کے 37 فیصد نوجوان نہ تو ملازمت کر رہے ہیں اور نہ ہی تعلیم یا تربیت میں شامل ہیں، جس کی وجہ سے آبادی کا دباؤ اور مزدور منڈی کی طلب و رسد میں عدم توازن ہے۔

اس رپورٹ کو، جسے پاکستان کے متعدد میڈیا اداروں نے شائع کیا ہے، کے مطابق "پاکستان کا ترقیاتی ماڈل جس نے ابتدا میں غربت کم کرنے میں مدد دی تھی، اب ناکافی ثابت ہوا ہے، اور 2021-22 سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے


کوئی تبصرے نہیں