Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لوح وقلم ۔۔ ظہیرالدین بابر

  پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ بے مثل بے مثال از۔۔۔ ظہیرالدین بابر       یقینا پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے دفاعی معاہدے کی اہم...


 

پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ بے مثل بے مثال

از۔۔۔ ظہیرالدین بابر  

 

 

یقینا پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے دفاعی معاہدے کی اہمیت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں، دونوں بردار اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والے اس تاریخی معاہدے کے اثرات  دوررس ہوسکتے ہیں ،مثلا مذکورہ معاہدے میں محض یہ  کہنا ہی پاکستان اور سعودی عرب کے بدخواہوں کے لیے کسی ڈروانے خواب سے کم نہیں کہ اگر  کسی ایک ملک پر حملہ ہوا تو یہ دونوں اسلامی ممالک پر تصور کیا جائیگا ، یاد رہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ، یہ بھی کوئی راز نہیں کہ سعودی عرب کی افواج کے ہزاروں افسران پاکستان سے تربیت پاچکے  مگر ماضی کے تعاون کے برعکس حالیہ معاہدے کی گہرائی اور معنویت کئ لحاظ سے غیر معمولی ہے ، بلاشبہ اس نمایاں پیش رفت پر وزیر اعظم شبہازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر داد تحسین کے مستحق ہیں جن  کی وجہ سے  مستقبل قریب میں پاکستان کے بشیتر  اہم مسائل حل ہوسکتے ہیں، یقینا سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ دفاعی معاہدے کی منظوری میں حال ہی میں قطر میں ہونے والے اسرائیلی حملہ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، دراصل عرب دنیا میں یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ امریکہ نے اگر قطر جیسے دوست کے ساتھ دھوکہ کیا ہے تو دیگر عرب ریاستیں بھی اسرائیلی جارحیت سے محفوظ نہیں رہیں، درحقیقت علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی دوغلی پالیسوں کی وجہ سے تیزی کے ساتھ  نئی صف بندی ہورہی ہے جس میں چین ، پاکستان ، ایران ، ترکی اور روس جیسے ممالک  تبدیل شدہ حالات میں نمایاں کردار ادا کرنے جارہے ہیں ،


کوئی تبصرے نہیں