Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان کا افغانستان کو مؤثر اور منہ توڑ جواب

  افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں سے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جانب سے افغان اشرف سر پوسٹ...

 




افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں سے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جانب سے افغان اشرف سر پوسٹ پر بھاری توپ خانے کی مدد سے گولہ باری کی گئی ہے۔

پاک فوج کی گولہ باری سے افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے کے بعد پاک فوج  نے بھرپور جوابی کارروائی  کرتے ہوئے 200 سے زائد طالبان اور ان کے ,ئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپوں میں 23 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، 29 سپاہی زخمی ہوئے۔

11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب یہ حملہ سرحدی علاقوں میں عدم استحکام پیدا کر کے دہشت گردی کے اہداف کی تکمیل کے لیے کیا گیا۔

 حقِ دفاع کے تحت پاک فوج نے سرحدی پٹی پر مؤثر اور فیصلہ کن ردِعمل دیا اور حملہ پسپا کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے افغان علاقے میں موجود طالبان کے کیمپوں اور پوسٹوں پر فائرنگ کی، دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والے متعدد تربیتی کیمپس کو تباہ کیا گیا۔

پاکستان نے سرحد پار دشمن کی 21 پوزیشنز پر بھی وقتی قبضہ کیا۔

افغان طالبان کی جانب سے یہ سنگین اشتعال انگیزی طالبان کے وزیرِ خارجہ کے دورۂ بھارت کے دوران کی گئی۔


حمایتی دہشت گرد ہلاک کر دیے، بڑی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے

کوئی تبصرے نہیں