Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دفعہ 144 پنجاب میں

  محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع کر دی۔ ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق اس دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس،...

 




محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع کر دی۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق اس دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع پر پابندی ہو گی۔

محکمۂ داخلہ نے جمعہ 24 اکتوبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہو گی، پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں