عید عید الفطر ہو یا عیدالاضحیٰ اللہ تعالیٰ نے ایک مسلمان کے لئے یہ دو دن خوشی منانے کے لئے مقرر کیے ہیں۔اگر ہم دیکھیں تو دونوں عیدیں ہم...
عید
عید الفطر ہو یا عیدالاضحیٰ اللہ تعالیٰ نے ایک مسلمان کے لئے یہ دو دن خوشی منانے کے لئے مقرر کیے ہیں۔اگر ہم دیکھیں تو دونوں عیدیں ہم سے خوشی سے پہلے قربانی مانگتی ہیں ۔عید الفطر ہم سے ہمارے نفس کی قربانی مانگتی ہے
جبکہ عید الاضحی سنت ابراہیم پر عمل کرتے ہوئے اپنی سب سے پیاری چیز کی قر بانی مانگتی ہے ۔
اگر ہم غور کریں تو اللہ تعالیٰ نے دنیا کو نعمتوں اور رنگینیوں سے سجایا۔پھر انسان کو یہاں لا بسایا ۔کیوں؟ہمیں یہاں کھلا نہیں چھوڑ دیا جو جی میں آئے کرتے چلے جاؤ ۔یہ چھوٹ ضرور دی ہے۔کسی کام پر نہ ہاتھ پکڑ کر کرنے کا کہے گا،نہ روکے گا ۔سارے کرنے کے کام بھی قرآن اور اپنے نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے سے بتا دیے،اور جو نہیں کرنا وہ بھی بتا دیا۔ہمیں بتا دیا کہ اعتدال کی راہ کون سی ہے۔خوشی میں بھی صبر اور شکر کے ساتھ چلنا ہے۔آزمائش میں بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑنا،ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کی رضا میں راضی رہنا ہے۔مومن ہر چیز میں خوف اور امید دونوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے ۔
حضرت عمر رضہ اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اگر عمر کو پتہ چلے کہ ہزار میں سے نو سو ننانوے لوگ اگر جنت میں جائیں گے اور ایک دوزخ میں جائے گا تو عمر کو یہ خوف ہے کہ وہ عمر نہ ہو۔اسی طرح اگر نو سو ننانوے دوزخ میں جائیں اور ایک جنت میں جائے تو عمر امید رکھتا ہے کہ وہ ایک عمر ہوگا۔
مومن بھی اپنی زندگی اسی خوف اور امید کے درمیان گزارتا ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے اور آپکے صحابہ کرام کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔یعنی اپنے انعام یافتہ لوگوں کے راستے پر چلائے۔ہمیں گمراہوں اور اللہ کے غضب کے مستحق لوگوں کے راہ پر چلنے سے اپنی پناہ میں رکھے۔آمین
فرحت شاہ
کوئی تبصرے نہیں