Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آزاد کشمیر جیسے احتجاج کی ضرورت ہے؟ از،،، ظہیرالدین بابر

آزاد کشمیر جیسے احتجاج کی ضرورت ہے؟ از۔۔ ظہیرالدین بابر   حکومت کی جانب سے پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  بے تحاشا اضافے نے عملا  غریب اور مڈ...



آزاد کشمیر جیسے احتجاج کی ضرورت ہے؟

از۔۔ ظہیرالدین بابر

 

حکومت کی جانب سے پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  بے تحاشا اضافے نے عملا  غریب اور مڈل پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، غصے اور خوف کے مارے عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ پیڑولیم مصنوعات کی قمیتوں میں نئے ہولناک اضافہ سے کیوں اور کیسے  نمٹ پائیں گے ،  ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے اثرات اپنی جگہ مگر "منتخب " حکومت کے کرتا دھرتا نے کروڈوں غریب پاکستانیوں کی گردن پر جس بے دردی سے چھری چلائی ماضی قریب میں اس کی مثال نہیں ملتی ،  سوال یہ ہےکہ کیا یہ ممکن نہ تھا کہ تمام وفاقی اور سرکاری محکموں کا مفت پیڑول بند کرتے ہوئے اشرافیہ کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ مراعات ختم کردی جاتیں، یاد رہے کہ پیڑولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کو بعض معاشی ماہرین 40 سے 50 فیصد تک قرار دے رہے ہیں ،حالیہ حکومتی اقدام سے  ٹرانسپورٹ سمیت فیکڑیوں میں تیار کیے جانے والے مال کی لاگت بھی بڑھ جائے گی ،ٹرانسپورٹ کے کرایہ بڑھنے سے سکول، کالج اور دفاتر میں جانے  والوں کی مشکلات میں اضافہ یقینی ہے،  حکومتی اقدام سے اشیاء خردونوش دام بڑھنے سے غربت کی شرح میں اضافہ یقینی ہے ، پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چھوٹے کاروباری طبقہ کی مشکلات  بڑھا دے گا ، اب  محکمہ زراعت میں ٹیوب ویل ، ٹریکٹر اور مشینری ڈیزل پر چلتی ہے یوں اجناس اور سبزیوں کے دام بڑھنے کو بھی کوئی نہیں روک سکتا ، بتایا جارہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں پیڑول کے دام ہمسایہ ملکوں سے کہیں زیادہ ہیں، تازہ حکومتی کاروائی کے نتیجے آواز کو توانائی ملی ہے کہ آزاد کشمیر کی طرح جب تک پاکستانی عوام بھی سڑکوں پر آکر بھرپور احتجاج ریکارڈ نہیں کروائیں گی اہل اقتدار سے بہتری کی  امید رکھنا محض خام خیالی ہوگی  ،

 

کوئی تبصرے نہیں